روس کیساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر کا اعلان

0 5

یوکرین کے مسئلے پریورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا جس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی اورمالی مددواپس لینے کی صورت میں یوکرین کی مدد پر غور ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے، البتہ یہ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔لندن مذاکرات میں یوکرینی وفد کی پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کے ہونے والے اہم اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ شرکت نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن اجلاس میں امریکی مندوب برائے یوکرین کیتھ کیلوگ شریک ہوں گے۔

یورپی رہنما اس بات پرکام کر رہے ہیں کہ ٹرمپ نے فوجی اور مالی مدد واپس لے لی تو یوکرین کی مدد کیسے کیا جائے۔

یوکرینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ توقع ہے یوکرین کے اتحادی ممکنہ ڈیل پر بات کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع اتنا پیچیدہ ہےکہ فوری جنگ بندی کا حصول ممکن نہیں، یہ اس قابل نہیں کہ کوئی سخت ٹائم فریم طے کریں اور مختصروقت میں قابل عمل تصفیہ حاصل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.