بھارت، زیرِِتعمیر ریلوے پل گرنے سے17 مزدور ہلاک

0 158

بھارتی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گر کر تباہ ہوا وہاں 35 سے 40 مزدور کام کر رہے تھے اور اب تک 17 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اتنے ہی مزدور دشوار گزار گھاٹی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کو حادثے کی جگہ بھیجا گیا ہے۔ دشوار گزار گھاٹی ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ ابتدائی طور پر حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا اور تعمیراتی کمپنی کی غفلت سامنے آئی ہے جس پر کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریلوے پل گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.