یونان، جنگلات میں آگ بے قابو،18 تارکین وطن ہلاک

0 170

یونان کے جنگل سے غیر قانونی طور پر ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن آتشزدگی میں بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے۔

آگ نے جنگل کے دو دیہاتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں اسکول، قبرستان اور درجنوں گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ یونان میں جنگلات میں ہر سال موسم گرما میں تباہ کن آگ لگ جاتی ہے۔

یونان کے دو جنگلات الیگزینڈروپولس اور کاوالا کے علاقے میں آتشزدگی کا آج چوتھا دن ہے جسے بجھانے کے لیے 4 طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور 200 سے زائد فائر فائٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی میں جنگلات میں آگ لگنا معمول بنتا جا رہا ہے اور اس وقت بھی امریکا، آسٹریلیا اور یونان سمیت کئی ممالک کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.