ماسکو کے تمام ائیرپورٹس پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند

0 90

ماسکو پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے روس کے ائیرڈیفنس نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ائیرپورٹس پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جن ائیرپورٹس کا فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے ان میں Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ائیرپورٹس شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے پروازوں کا سلسلہ روکے جانے کی وجہ سے پیر کو ماسکو سے جانے والی 90 فلائٹس متاثر ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.