بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا

0 6

بھارت میں ایک ظالم شخص نے اپنے پالتو کتے کے پاس آنے والے کتے کے چھوٹے بچوں کو بے دردی سے دیوار اور زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں معصوم جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا جہاں آشیش نامی ایک بزنس مین اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کیلئے نکلا ہوا تھا کہ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اس کے پالتو کتے نے آوارہ کتے کے بچوں کو دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ کتے کے 5 دن کے 5 بچے پارکنگ کے موجود تھے کہ آشیش نے انہیں دیکھ کر پہلے دیوار اور پھر زور سے زمین پر پٹخ دیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے معصوم بے زبان بچوں کو پتھر سے بھی مارا جس سے وہ سب مر گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اور اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے آشیش کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر پہلے تو اس نے اپنا جرم ماننے سے انکار کیا لیکن دوران تفتیش آشیش نے بتایا کہ اس نے کتے کے بچوں کو مارا ہے۔

آشیش نے بتایا کہ کتے کے بچے اس کے پالتو کتے کے قریب آرہے تھے جس پر کتے کے بچوں کو قتل کیا، آشیش سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ان بچوں نے کوئی نقصان پہنچایا جس پر اس نے انکار کیا۔

پولیس کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پاس آوارہ کتوں کے خلاف کوئی شکایت ہے جس پر اس نے کہا کہ کبھی کبھار آوارہ کتے بھونکتے اور حملہ کرتے ہیں۔

مزید براں پولیس نے بے زبان جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر آشیش کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.