ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس کا دورہ کیا، صدر پیوٹن سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات پر آیت اللہ خامنہ ای کا خط پیوٹن کو دیا، ایران امریکا مذاکرات سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم منتقل ہو گیا، مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے، میچ سے قبل گول پوسٹ کی تبدیلی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔