بھارتی سپریم کورٹ کا وقف بورڈ میں تقرریوں اور زمینوں کی حیثیت تبدیل کرنےکیخلاف حکم امتناع

0 5

بھارتی سپریم کورٹ نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت تک نہ وقف بورڈ میں تقرری کی جائے اور نہ ہی وقف زمینوں کی حیثیت کو بدلا جائے جس پر بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگلی سماعت تک وقف بورڈ میں نئی تقرریاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

عدالت کے عبوری فیصلے کے تحت مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروانا ہوگا، کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ وقف ترمیمی بل 2025 کی متنازع ترامیم میں غیر مسلم شخص کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے، ریاستی حکومتوں کو اپنے وقف بورڈ میں کم از کم 2 غیر مسلم ارکان شامل کرنے اور ضلعی کلیکٹر کو متنازع جائیدادوں پر فیصلہ دینے کا اختیار دینا شامل ہیں۔

کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہناہے کہ پی ڈی پی نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے، وقف سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات وابستہ ہیں۔

کانگریس رہنما عمران پرتاب نے کہا کہ عبوری ریلیف پر سپریم کورٹ کےشکرگزارہیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ یہ ترامیم آئین کےخلاف ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.