انتخابات آتے ہی مودی کے اوچھے ہتھکنڈے شروع

0 119

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہوگئے ہیں، سیز فائر خلاف ورزیوں اور دراندازی کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہے،گزشتہ روز بھارتی فوج نے 3 سال سے جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا۔

ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے،دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اسمگلنگ اور دراندازی میں اضافہ مودی سرکار کی طرف سے جنگ کا ماحول بنا کر 2024 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے

جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے،جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے، مودی سرکار کی طرف سے پاکستان مخالف کارروائیوں اور بیانیے میں شدت آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.