امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں،جن میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ چین میں کام کرنےوالی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سےزائد کےایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین ایران پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔
واضح رہے کہ چین اور ایران کے درمیان تجارت زیادہ تر ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی امریکا نے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔