مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں بھارت سرفہرست
عیسائیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم 6 مہینوں میں 400 سے تجاوز ، آزادی سے اب تک 93,647 مسلم کش واقعات میں 5 لاکھ سے زائد مسلمان شہید کیے جا چکے۔
آج دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،1989 میں بہار، 2002 میں گجرات اور 2020 میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔
عیسائیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم بھی رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں 400 سے تجاوز کر گئے. 1998 میں گجرات، 2008 میں اڑیسہ اور حالیہ منی پور فسادات میں ہزاروں عیسائی انتہا پسندوں کے ہاتھ جاں بحق ہوئے۔