ڈنمارک اور ہالینڈ سے یوکرین کو طیاروں کی فراہمی پر روس برہم

0 141

ڈنمارک مجموعی طور پر یوکرین کو 19 طیارے مہیّا کرے گا۔ نیدرلینڈز کے پاس 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن ابھی واضح نہیں کہ کتنے طیارے بھیجے گا۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی محنت رنگ لے آئی اور بالآخر روس کے خلاف جنگ میں انھیں ایف-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی

آئندہ برس کے آغاز پر یوکرین کو ایف-16 کے چھ طیارے دیے جائیں گے جب کہ دیگر طیارے بھی فراہم کیے جائیں گے تاہم یہ طیارے صرف یوکرین اپنی سرزمین میں استعمال کرسکے گا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ ایف-16 طیاروں سے خطے میں طاقت کی سیاست میں توازن قائم ہوگا اور ہمیں اپنے دفاع کا بھرپور موقع ہاتھ آئے گا۔

یوکرین کی فضائیہ کےدرجنوں پائلٹوں کو ایف-16 طیارے اُڑانے کی تربیت دی جائے گی تاہم وہ اس موسم خزاں یا موسم سرما تک ہی ایف-16 لڑاکا جیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.