فلسطینی صدر کا فرانسیسی صدر سے رابطہ، غزہ جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری ترسیل پر زور

0 5

فلسطینی صدر محمود عباس کا فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فوری ترسیل پر زور دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق محمود عباس اور میکرون نے غزہ میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا، محمود عباس نے جبری نقل مکانی کے خلاف فرانس کے موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.