چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ محصولات کی جنگ میں امریکا خود کو تنہا کر دے گا۔
چینی صدرشی جن پنگ کا دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے، دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئیگا، یورپی یونین مفادات کے تحفظ کیلئے غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے۔
شی جنگ پنگ نے کہا کہ چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں، چین بلیک میل نہیں ہوگا، عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا، چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی ہے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین کبھی بھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔