امریکا نے ممبئی حملوں کے الزام میں مطلوب پاکستانی نژادکینیڈین شہری کو بھارت کے حوالےکردیا

0 7

امریکا نے 2008 کے ممبئی حملوں کے الزام میں مطلوب 64 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہورحسین رانا کو بھارت کے حوالے کردیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین ملزم تہور حسین رانا کو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچایا گیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی اور خفیہ ایجنسی را کی ٹیمیں تہور رانا کو بھارت لائیں۔

تہور حسین رانا کو دہلی کی پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارت کا الزام ہے کہ تہور حسین رانا لشکرِ طیبہ کا رکن ہے جس نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں تہور رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، امریکی سپریم کورٹ نے رواں ماہ تہور حسین کی امریکا میں قیام کی درخواست مسترد کر دی تھی جہاں وہ لشکرِ طیبہ سے منسلک ایک اور حملے کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کرنے کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا۔

خیال رہے کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.