سعودی عرب: عازمین کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا

0 12

سعودی حکومت نے حاجی یا معتمر کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں اور اداروں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کمپنیوں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ’ اگر کوئی حاجی یا معتمر مملکت میں اپنے قیام کی اجازت سے زائد قیام کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی جائے، خلاف ورزی کی صورت سروس کمپنیوں اور اداروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ‘ ۔

فیصلے کے مطابق مقررہ مدت کے اختتام کے بعد کسی حاجی یا معتمر کے روانگی کی اطلاع نہ دینے والی حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو 26600 ڈالر یا ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روانگی کی تاریخ کی خلاف ورزی کرنے والے حجاج اور معتمرین کی تعداد بڑھنے پر ان جرمانوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ انتباہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں حج سیزن کے دوران سامنے آیا ہے ۔

دوسری جانب سعودی حکام نے حج اور عمرہ زائرین کی حفاظت اور نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لیےاصول و ضوابط کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.