لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل کے حق میں 128 جبکہ مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔
حکومت اور مسلم تنظیموں کا اندازہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس تقریباً 8 لاکھ 51 ہزار 5 سو 35 جائیدادیں اور 9 لاکھ ایکڑ اراضی ہے۔
بل کی منظوری کے بعد مودی حکومت ان زمینوں کو بیچنے کی اہل ہو جائے گی۔