کینیڈا نے ٹرمپ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کے بعد اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیردفاع بِل بلیئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ ہمارے لیے کافی چیلنجنگ ہے، صورتِ حال نے احساس دلایا ہے کہ ہم نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ذریعے مزید مضبوط ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کے بعد اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔