روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک
روس نے یوکرینی شہر ڈنیپرو پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر ڈنیپرو میں روسی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق روسی ڈورن حملے سے ہوٹل، گھروں اور دیگر عمارتوں میں آگ لگ گئی
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے 20 سے زائد ڈرون بھیجے گئے جن میں سے زیادہ ر کو گرا دیا گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں ممالک میں فضائی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔
ایسے موقع پر جب امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں، روس اور یوکرین ایک دوسرے پر توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔