روسی صحافی بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، کیمرہ مین شدید زخمی

0 7

روسی صحافی بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب دھماکے میں ہلاک ہوئی، چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار اینا پروکوفیوا اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینل کی ٹیم روسی سرحد کے اندر بیلگوروڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنی، اس دھماکے میں کیمرہ مین دمتری وولکوف زخمی ہو گئے، چینل کے مطابق اینا پروکوفیوا کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2023ء سے یوکرین جنگ کی کوریج کر رہی تھیں۔

ان کا آخری سوشل میڈیا پوسٹ منگل کے روز ٹیلیگرام پر کیا گیا تھا، جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس، سر پر کیمرہ لگائے ایک جنگل میں کرسی پر بیٹھی نظر آرہی تھیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق فروری 2022ء میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 21 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.