یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر کی شرائط ظاہر کرتی ہیں کہ روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کا مقصد یوکرین کو کمزور کرنا ہے، جنگ بندی کی امریکی تجویز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے، امریکی صدرسے گفتگو کا مقصد یہ جاننا ہوگا کہ روس نے امریکا کو کیا پیش کش کی۔
زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جاننا بھی چاہتے ہیں کہ امریکا نے روس کو کیا پیش کش کی، جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کرتے ہیں لیکن امریکا سے مزید تفصیلات درکار ہیں۔