ایلون مسک نے امریکا کے نیٹو سے نکلنے کی حمایت کردی

0 4

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم کے اہم رکن ایلون مسک نے امریکا کے نیٹو سے نکلنے کی تجویز کی حمایت کردی۔

ایکس پر بیان میں ایلون مسک نے کہا امریکا کو فوری طور پر نیٹو سے الگ ہو جانا چاہئے، موجودہ دور میں یہ کوئی معقول بات نہیں کہ یورپ کے دفاع کا خرچ بھی امریکا اٹھائے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بھی اس حوالے سے بات کرچکے ہیں جس میں اُنہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اس طرف بڑھنا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.