کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی بہتری

0 16

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔

تاہم پوپ کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو گزشتہ رات سانس لینے میں دشواری پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.