ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مشکلات، طبیعت مزید خراب ہوگئی

0 3

ڈبل نمونیا میں مبتلا کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینےمیں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی طبیعت مزید خراب ہے۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز پوپ فرانسس کو دو مرتبہ سانس کی شدید کمی کا سامنا رہا جس کے باعث انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.