بھارت: پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیا

0 19

پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شہری نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان شہری نے اپنے گھر میں میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا جب کہ مقامی شخص نے مسلم شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کا گھر گرادیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیل گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.