‎ہیوسٹن ،تارکین وطن کا پاکستا نی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کنٹینر روانہ

سیلاب متاثرین کے لیے 40 فٹ بڑے کنٹینر میں کپڑے اور ضروری چیزیں موجود ہیں

0 186

‎ ہیوسٹن(شوریٰ نیوز)یوسٹن ،تارکین وطن کا پاکستا نی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کنٹینر روانہ،سیلاب متاثرین کے لیے 40 فٹ بڑے کنٹینر میں کپڑے اور ضروری چیزیں موجود ہیں، پاکستانی ایسوسی ایشن آسٹن کے طارق مجید، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف (اے ایف ڈی آر) کے تحت ہیوسٹن کی کمیونٹی، ہیلپنگ ہینڈز یو ایس اے، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی کوششوں سے 5 اگست 2023 کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 40 فٹ کا بڑا کنٹینر روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔اس کنٹینر میں سرد موسم کے کپڑے اور ضروری چیزیں اور حفظان صحت سمیت متعدد اشیا شامل ہیں۔ یہ اشیا پاکستان کے کئی حصوں میں لگا تار دوسرے سال سیلاب سے متاثر ہونے والوں خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی، کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور معاشی زوال کے رجحانات سے دوچار ہے۔پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا انہیں خوشی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ قدرتی آفات سے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لیے مخلصانہ طور پر آگے آتے ہیں۔ اس موقع پر ‎اے ایف ڈی آر کی انسان دوستی پر مبنی کوششوں کے لیے ریاست ٹیکساس کا خصوصی سرٹیفکیٹ ریاست ٹیکساس اسمبلی کے ڈاکٹر سلیمان لالانی (ڈی) نے صدر محمد سعید شیخ اور بورڈ ممبر ڈاکٹر یعقوب شیخ کو دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.