ورجینیا میں فائرنگ، 2 پولیس افسر ہلاک، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

0 3

ورجینیا میں فائرنگ کرکے دوپولیس افسروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ورجینیا پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا بعد ازاں زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعہ ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واقعہ کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا، انہوں نے مشتبہ شخص کو مزاحمت کرنے سے منع کیا لیکن اچانک تین گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پولیس افسران زمین پر گر گئے۔

پولیس نے مشکوک شخص کی تلاش شروع کردی تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.