امریکا میں مسافر بردار طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں

0 4

امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔

تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد ایئرپورٹ کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 جنوری کو واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملٹری ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے درمیان تصادم بھی 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں کیونکہ ان پر سخت قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا حالانکہ یہ طیارے بھی باقاعدہ طور پر معائنہ اور مرمت کیے جاتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.