امریکا میں درجہ حرارت منفی 51 ہوگیا؛ برفانی طوفان اور ٹھٹھرتی سردی سے 14 ہلاکتیں

0 7

امریکا میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت نقطعۂ انجماد سے بھی گر گیا۔

امریکی ریاستوں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجۂ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ویسٹ ورجینیا اور جارجیا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی۔

ادھر کچھ ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ گورنر کینٹکی کے سیلابی ریلہ متعدد افراد کو بہا لے گیا۔

برفانوی طوفان، سیلاب اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ ایک ہزار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔اور کئی علاقوں میں ریکارڈ سردی کی پیشن گوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دو چار روز تک موسم خراب رہے گا اس لیے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.