ٹرمپ کی بھارت کو F-35 طیاروں کی پیشکش، اپوزیشن کی سخت تنقید

0 20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ روس نے بھی Su-57 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 31 تک گر چکی ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت مزید جنگی طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور روس دونوں نے جدید طیارے دینے کی پیشکش کی ہے۔

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی F-35 طیاروں کو "مہنگا اور ناقابلِ اعتماد” قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے ایلون مسک کے F-35 پر کیے گئے تبصرے کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا تھا کہ "یہ طیارے فضول ہیں، مودی انہیں خریدنے پر بضد کیوں ہیں؟”اور "ڈرونز کے دور میں انسان بردار طیارے بے کار ہو چکے ہیں۔”

دوسری طرف روس نے بھارت میں Su-57 طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے اور یہ منصوبہ رواں سال ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ روس ٹیکنالوجی منتقلی پر بھی تیار ہے، جس سے بھارت میں مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت روس کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے، مگر امریکہ سے اتنی بڑی دفاعی ڈیل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.