افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق

0 7

افغانستان کے صوبہ غور میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالرحمان بدری نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع پساوند کے گاؤں انقرچاق میں پیش آیا، جس میں تین راہگیر لقمہ اجل بن گئے جو جنوبی صوبہ ہلمند جا رہے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے تینوں کی میتیں اہل خانہ کے حوالے کر دیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.