برطانیہ کی لیبر پارٹی نے واٹس ایپ گروپ پر 11 کونسلرز معطل کر دیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دو لیبر اراکین پارلیمنٹ پہلے بھی معطل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون (Andrew Gwynne) کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔