ایران نے سلامتی کونسل کو ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا

0 4

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امریکی صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔

ایرانی مندوب نے خط میں کہا کہ ٹرمپ کے طاقت کے استعمال کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.