اسرائیلی فوج غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے جاسوسی آلات چُھپا گئی، کئی فلسطینیوں کے ہاتھ لگ گئے

0 4

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے فائرنگ سے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک طرف فلسطینیوں کا اپنے تباہ حال گھروں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ اسرائیلی فوج غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے جاسوسی آلات چُھپا گئی، کئی مقامات پر چُھپے اسرائیلی جاسوسی آلات گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کے ہاتھ بھی لگ گئے۔

ادھر یمن کے حوثیوں نے غزہ پر دوبارہ حملوں کی صورت میں اسرائیل کو دوبارہ نشانہ بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کو ہر صورت رہا کرانے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

اس کے علاوہ غزہ کی تباہ حال صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس کی تعمیر نو پر آنے والے خرچے کا تخمینہ لگایا ہے اور بتایا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.