متحدہ عرب امارات کا فلسطینی عوام کے لئے چھٹا امدادی جہاز مصر پہنچ گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کے لئے متحدہ عرب امارات کا چھٹا امدادی جہاز العریش بندرگاہ پر پہنچا، یہ امدادی جہاز 20 جنوری کو دبئی کی الحمریہ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور یہ آپریشن آئیولرس نائٹ 3 کے تحت اب تک کی سب سے بڑی امدادی کھیپ ہے۔
امداد شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے فلسطینی عوام کے لئے ایک خصوصی تحفہ ہے، یہ جہاز 5,800 ٹن انسانی امداد لے کر آیا ہے، جس میں خوراک، پناہ گاہ کے سامان اور طبی ضروریات شامل ہیں۔