افغانستان: سونے کی کان منہدم ہونے سے ایک کان کن جاں بحق، 2 زخمی

0 4

افغانستان میں سونے کی کان کی سرنگ منہدم ہونے سے ایک کان کن جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا کہ صوبے بدخشاں میں سونے کی کان کی سرنگ گرنے سے ایک کان کن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 2 زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں کا ایک گروپ صوبائی دارالحکومت فیض آباد کے باہر ضلع یفتل میں سونے کی کان میں قیمتی عنصر نکالنے میں مصروف تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.