بھارت،انتہاپسند ہندئووں نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

بلوائیوں کی مسجد میں توڑ پھوڑ ،پولیس نےحملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا

0 56

نئی دہلی(شوریٰ نیوز)بھارت، انتہاپسند ہندئووں نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید،بلوائیوں کی مسجد میں توڑ پھوڑ ،پولیس نےحملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا ،بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔ ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.