بھارت، ہریانہ میں انتہا پسند ہندؤوں میں تصادم،1 ہلاک،20 افراد زخمی

مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی

0 78

نئی دہلی(شوریٰ نیوز) بھارت، ہریانہ میں انتہا پسند ہندؤوں میں تصادم،1 ہلاک،20 افراد زخمی،مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، بھارتی ریاست ہریانہ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے ایک مذہبی جلوس کے دوران پرتشدد تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ڈھائی ہزاروں لوگ مقامی مندر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پھر ہوائی فائرنگ کی۔ مظاہرین کے بڑھتے پرتشدد رجحان کے باعث پولیس کی کمک طلب کرلی گئی جبکہ انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔ گروگرام سے متصل نوح میں ایک مذہبی جلوس کے دوران تشدد شروع ہوا۔ وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام برج منڈل جلابھشیک یاترا کو نوجوانوں کے ایک گروپ نے گروگرام-الور قومی شاہراہ پر روک دیا اور جلوس پر پتھراؤ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.