بھارت: مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

0 3

بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرنے سے7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں پیش آیا جہاں ایک اسکول میں مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اسٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسٹیج گرنے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ دیگر 20 افراد کو طبی امداد دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع باغپت میں اس تقریب کا اہتمام گزشتہ 25 سے 30 سالوں سے ہورہا ہے اور یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.