افغانستان کے صوبے پکتیا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 5 شدید زخمی
افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زازئی آریوب میں گزشتہ جنگوں کے دوران بچ جانے والا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا نے صوبائی پولیس کے ترجمان منیب زدران پیر کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بچوں کو کھلونے جیسی چیز ملی اور وہ اس سے کھیلنے لگے اور اس دوران ڈیوائس پھٹنے سے ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
زخمی ہونے والے پانچوں بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔