ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوج کے 2 سابق ریزرو اہلکار گرفتار

0 7

ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوج کے 2 سابق ریزرو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت اور اسرائیلی پولیس نے اسرائیلی فوج کے 2 سابق ریزرو اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار اہلکاروں پر پیسوں کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم یوری ایلیاسفوو اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس یونٹ میں تعینات تھا اور اس دوران اس نے خفیہ معلومات اپنے ایرانی ہینڈلر کو فراہم کیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یوری اور اس کے ایرانی ہینڈلر کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا۔

کچھ ماہ بعد یوری ایلیاسفوو نے اپنے دوست جارجی آندرییو کا بھی رابطہ اسی ایرانی ہینڈلر سے کروایا جو تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کیریا ملٹری ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں اہلکاروں نے تل ابیب میں ایران کی حمایت میں وال چاکنگ بھی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.