برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحر اوقیانوس میں ایک شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ طوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طوفانی ہواؤں کے سبب گاڑی پر ایک درخت بھی آگرا جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔