شامی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار، عالمی برادری کو بھی اسکی مدد کرنی چاہئے: سعودیہ

0 8

سعودی عرب نے کہا ہے کہا کہ شامی انتظامیہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی انتظامیہ تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پربین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو عبوری مرحلے میں شام کی مدد کرنی چاہئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.