بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

0 72

سری نگر (شوریٰ نیوز)بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ۔ جنت نظیر وادی کے ضلع سامبا میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گھبراہٹ اور خوف کے باعث ایک اور نوجوان کی جان لی۔ گزشتہ ماہ بھی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرحد پر گشت پر مامور بھارتی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو روکنے کا اشارہ کیا۔ نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو مسلح سمجھ کر گولیاں برسادیں۔ہلاکت کے بعد نوجوان کی تلاشی لی گئی تو اسلحہ یا کوئی بھی ممنوعہ سامان برآمد نہ ہوا۔ نوجوان کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے واقعے کی تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ترجمان بھارتی سیکیورٹی فورس کا کہنا تھا کہ اگر انکوائری میں اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوگئی تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو ہفتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.