دنیا کے 10 سستے ترین سیاحتی مقامات کی سیر

سیاحتی سروس نے دنیا کے سستے ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری

0 81

بشکیک (شوریٰ نیوز)دنیا کے 10 سستے ترین سیاحتی مقامات کی سیر ،سیاحتی سروس نے دنیا کے سستے ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری ، نیشنل پارک ،سیر و تفریح کرنا کس شخص کو پسند نہیں مگر اکثر افراد اخراجات کی فکر کے باعث ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ایک سیاحتی سروس نے حال ہی میں دنیا کے سستے ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک شخص کے روزانہ کے اوسط خرچ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ویب سائٹ نے ایک دن کے ٹرانسپورٹ، کھانے اور رہائشی اخراجات کو اس درجہ بندی کے لیے استعمال کیا۔تو دنیا کے 10 سستے ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں جانیں، یہ واضح رہے کہ اس میں فضائی سفر کا خرچہ شامل نہیں۔ اوکلاہوما سٹی، اس امریکی شہر میں سیاحت کے لیے ایک فرد کو روزانہ اوسطاً 232 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر 13 ڈالرز، کھانے کی مد میں 83 ڈالرز، سیاحتی جگہوں کی اوسط فیس 19 ڈالرز جبکہ رہائش کے لیے 83 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔بخارسٹ یورپی ملک رومانیہ کا یہ شہر بہت خوبصورت مقام ہے، جہاں قدامت اور جدت کا امتزاج دیکھنے میں آتا ہے۔ سیاحت کے لیے فی فرد روزانہ اوسطاً 220 ڈالرز خرچ کرنے کی (لگ بھگ 63 ہزار پاکستانی روپے) ضرورت ہوتی ہے۔220 ڈالرز میں سے رہائش کے لیے 105 سے 127 ڈالرز، پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 22 ڈالرز، خوراک کے لیے 59 ڈالرز جبکہ سیاحتی مقامات میں سیر کے لیے 35 ڈالرز خرچ کرنے ہوتے ہیں۔دوبروونیک یورپی ملک کروشیا کے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر روزانہ اوسطاً فی فرد 197 ڈالرز (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچہ ہوتا ہے۔یہاں روزانہ کے رہائشی اخراجات 83 ڈالرز کے قریب ہوتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ پر 13 ڈالرز، کھانے پر 83 ڈالرز جبکہ مختلف جگہوں پر گھومنے کے لیے 19 ڈالرز درکار ہوتے ہیں۔پراگ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو اپنی خوبصورتی اور سستا ہونے کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔یہاں ایک سیاح کو اوسطاً روزانہ 188 ڈالرز (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوتے ہیں۔رہائش کے لیے 108 ڈالرز، ٹرانسپورٹ کے لیے 11 ڈالرز، خوراک کے لیے 66 ڈالرز جبکہ سیاحتی مقامات کی ٹکٹ پر 3 ڈالرز کا خرچہ ہوتا ہے۔افریقی ملک نمیبیا کے دارالحکومت میں ایک فرد کو سیاحت کے دوران روزانہ اوسطاً 184 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا پڑتے ہیں۔افریقی اور یورپی تہذیبوں کے امتزاج والے اس شہر میں ایک دن کی رہائش کا خرچہ 125 ڈالرز ہوتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ پر 13 ڈالرز، کھانے کے لیے 45 ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور سیاحتی مقامات پر عموماً داخلہ مفت ہوتا ہے، کچھ جگہوں پر ایک ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔اپنے پکوانوں، آتش فشاں اور خوبصورت مقامات کے لیے مشہور اس شہر میں ایک فرد کا روزانہ کا اوسط خرچ 167 ڈالرز (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوتا ہے۔یہاں پبلک ٹرانسپورٹ پر 9 ڈالرز، کھانے کی مد میں 43 ڈالرز، سیاحتی جگہوں کی اوسط فیس 11 ڈالرز جبکہ رہائش کے لیے 105 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔وسطی امریکی ملک نکارا گوا کے اس شہر میں ایک فرد کو روزانہ اوسطاً 157 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوتے ہیں۔سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے 29 ڈالرز، خوراک پر 30 ڈالرز، پبلک ٹرانسپورٹ پر 10 ڈالرز جبکہ رہائش کے لیے 88 ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔اس یورپی شہر میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور اس کے باوجود یہ سیاحت کے لیے بہت سستا مقام ہے، جہاں روزانہ اوسطاً 155 ڈالرز (لگ بھگ 44 ہزار پاکستانی روپے) خرچ ہوتے ہیں۔یہاں رہائش پر روزانہ 89 ڈالرز، پبلک ٹرانسپورٹ پر 6 ڈالرز، کھانے پر 54 ڈالرز اور سیاحتی مقامات کی سیر پر 6 ڈالرز کا خرچہ ہوتا ہے۔سری لنکا کا یہ مقام اپنی خوبصورتی کے باعث جانا جاتا ہے جہاں جھیلوں اور بدھ مت کے قدیم آثار دیکھنے ہر سال متعدد افراد آتے ہیں اور روزانہ اوسطاً 140 ڈالرز (لگ بھگ 40 ہزار پاکستانی روپے) خرچ کرتے ہیں۔یہاں صرف روزانہ کی رہائش کا خرچہ زیادہ ہوتا ہے جو 119 ڈالرز ہے اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 4 ڈالرز، کھانے پر 15 ڈالرز جبکہ سیاحتی جگہوں کی ٹکٹوں پر 2 ڈالرز کا خرچہ ہوتا ہے۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کو دنیا کا سستا ترین سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں روزانہ کا اوسط خرچ 122 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔یہاں رہائش کے لیے روزانہ 90 ڈالرز خرچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کھانے کے لیے 29 ڈالرز، ٹرانسپورٹ پر ایک ڈالر جبکہ سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے 2 ڈالرز درکار ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.