پی آئی اے اور ائیرچائنا میں چین کے 16 شہروں کیلئےپرواز کا معاہدہ

پاکستانی تاجروں کو چین کے بڑے تجارتی اور صنعتی شہروں تک آسان رسائی ممکن

0 77

کراچی(شوریٰ نیوز)پی آئی اے اور ائیرچائنا میں چین کے 16 شہروں کیلئےپرواز کا معاہدہ،پاکستانی تاجروں کو چین کے بڑے تجارتی اور صنعتی شہروں تک آسان رسائی ممکن، پی آئی اے اور اِئیرچائنا میں پارٹنر شپ معاہدہ ہوگیا۔ قومی ائیرلائن کراچی،اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر سے چین کے 16 شہروں کے لیے فلائٹس چلائے گی۔پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا جس سے پاکستانی تاجروں کو چین کے تمام بڑے تجارتی اور صنعتی شہروں تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی۔چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی مسافر پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ چین کے مزید 16 شہروں تک سفر کر سکیں گے۔پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی۔ ائیرچائنا بیجنگ سے مسافروں کو چین کے دیگر 16 شہروں تک لے جائے گی،پی آئی اے بیجنگ کے علاوہ شنگھائی سمیت چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.