چینی کے نائب صدر کی ایلون مسک سے ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

0 3

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے قبل ارب پتی اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنے کا اعادہ کیا، واشنگٹن میں چینی سفیر ژی فینگ کے مطابق امریکا کے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ہان ژینگ نے اتوار کو نومنتخب امریکی ہم منصب جے ڈی وینس سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ہان ژینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی فون کال کے دوران مستقبل میں چین امریکا تعلقات کے فروغ بارے بہت سے مشترکہ طور پر مفید نکات پر مفاہمت کا عندیہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کی قیادت میں سفارتکاری کے ذریعے باہمی مفاد کے حامل مشترکہ نکات پر عمل درآمد سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.