انڈونیشیا کا باضابطہ طور پر بین الاقوامی کاربن ٹریڈنگ کا آغاز

0 3

انڈونیشیا نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی کاربن ٹریڈنگ کا آغاز کردیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فنانشل سروسز اتھارٹی کے سربراہ مہندرا سیریگر نےانڈونیشیا سٹاک ایکسچینج (آئی ڈی ایکس ) میں خطاب کرتے ہوئے کاربن ایکسچینج کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی کاربن یونٹس کی تجارت کو آسان بنانے کے لئے اپنے ادارے کے عزم پر زور دیا۔

سربراہ فنانشل سروسز اتھارٹی نے کہا کہ بین الاقوامی کاربن ٹریڈنگ انڈونیشین کاربن ایکسچینج ( آئی ڈی ایکس کاربن ) کے ذریعے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی گھریلو کاربن تجارت کا آغاز ستمبر 2023ء میں ہوا تھا، آئی ڈی ایکس کی صدر ڈائریکٹر ایمان رچمان نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔

آئی ڈی ایکس کاربن کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال مقامی مارکیٹ میں کاربن کے لین دین کی مالیت 19.72 بلین انڈونیشین روپیہ (تقریباً 12 ملین ڈالر) تھی، دریں اثنا جنگلات اور ماحولیات کے وزیر حنیف فیصل نوروفیق نے روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کاربن ٹریڈنگ انڈونیشیا کی آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جیسا کہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی ) دستاویز میں بیان کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.