ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری بار امریکا کی کمان سنبھالیں گے، نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔
نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں، وائٹ ہاؤس سے 3 کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج درجہ حرارت منفی 11 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، شدید سردی کے باعث ٹرمپ اوپن ایئر کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کا حلف اٹھائیں گے، کیپٹل ہل کی عمارت میں صرف 600 لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب عمارت کے اندر حلف برداری کی تقریب رکھنے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے نومنتخب صدر ٹرمپ پر تنقید کی جارہی ہے۔
نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرد موسم بہانہ ہے اصل معاملات کچھ اور ہیں۔