لٹے پٹے فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں میں واپسی شروع

0 5

لٹے پٹے فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں میں واپسی شروع ہوگئی۔

فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی تصاویر شیئر کردیں، غزہ اسرائیلی فوجی سازو سامان کا قبرستان بن گیا، اسرائیلی فوج جنوبی غزہ میں رفاہ سٹی سے نکلنا شروع ہوگئی، اسرائیلی فوج مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہے گی۔

اگلے مرحلے میں مصر کے ساتھ رفاہ کراسنگ کھولی جائے گی، تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے معاملات طے ہوں گے، فلسطینی زخمیوں کو لینے کیلئے یمن کے صنعا کے ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.