جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

0 5

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔

اسرائیل کے عوفر جیل میں ریڈ کراس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کا عمل جاری رہا۔جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہائی پانےوالے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پروالہانہ استقبال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔

ایک فلسطینی طالبہ جو اسرائیل کی طرف سے رہائی پانے والے 90 قیدیوں میں شامل ہے نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حراست کے دوران حالات خوفناک تھے اور اسے خوراک اور پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

 

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

 

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

 

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

 

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

حماس کا کہنا ہے قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہوگا جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے میں غزہ سے 4 یرغمالی رہا ہوں گے۔

دوسری جانب جنگ بندی کے بعد اسرائیلی میڈیا کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز میں حماس کے مزاحمت کا رپک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی،غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، غزہ میں امن و امان کو بحالی کرنے میں حماس کی پولیس آگے آگے نظر آرہی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنے تبصرے میں کہا کہ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کر رہا ہے، حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنےکی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں،لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ غزہ پر15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.